0
Monday 1 Apr 2019 13:41

پشاور بی آرٹی منصوبہ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

پشاور بی آرٹی منصوبہ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان
اسلام ٹائمز۔ بی آر ٹی منصوبے نے نہ صرف شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے بلکہ اس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے بی آر ٹی منصوبے کے باعث چمکنی سے حیات آباد تک 25 ہزار پودے، سیکڑوں قدیمی درخت اور تاریخی مقامات متاثر ہوئے۔ 27 کلو میٹر طویل روٹ کیلئے حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، صدر، گلبہار اور چمکنی میں نہ صرف انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا بلکہ کروڑوں روپے سے بنائی گئی گرین بیلٹ کو بھی توڑ پھوڑ دیا گیا۔ ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کی وجہ سے حکومتی خزانے کو بی آر ٹی منصوبے کے باعث کروڑوں روپے نقصان کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کے بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے حکومت نے کلین اینڈ گرین منصوبہ شروع کیا جس میں چمکنی سے پیر زکوڑی پل تک پودے لگانے اور گرین بیلٹ پر 96 ملین روپے خرچ کئے گئے۔ گلبہار فلائی اوور میں پودے لگانے اور تزئین و آرائش پر 19 ملین روپے جبکہ رنگ روڈ سے چارسدہ روڈ فلائی اوور تک گرین بیلٹ پر پودے لگانے اور خوبصورتی کیلئے 38 ملین روپے خرچ کئے گئے، تاہم پشاور بی آرٹی منصوبہ کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش