0
Tuesday 2 Apr 2019 09:35

بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، علی امین گنڈاپور

بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیری کسی صورت بھارت کا ناجائز تسلط تسلیم نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر کا دیرپا اور منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کا ضامن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ آج کے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے بین الاقوامی برادری کسی صورت آنکھیں نہیں چرا سکتی۔ وفاقی وزیر نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی روایتی ہٹ دھرمی ترک کر کے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔
خبر کا کوڈ : 786405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش