0
Monday 8 Apr 2019 18:33

پاکستان سٹیزن پورٹل پر گلگت بلتستان سے 491 شکایات درج

پاکستان سٹیزن پورٹل پر گلگت بلتستان سے 491 شکایات درج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پرسب سے زیادہ شکایات وفاق اور پنجاب میں ہوئی درج ہوئی ہیں، ٍجبکہ گلگت بلتستان سے 491 شکایات موصول ہوئیں۔ وفاق نے شکایات کا 80 فیصد نمٹا دیا جبکہ پنجاب حکومت ففٹی ففٹی رہ گئی، لاکھوں شکایات اب بھی حل طلب ہیں۔ معلومات کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 111 افراد نے رجسٹریشن کی ہے، جس میں پاکستانی شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 91 ہزار 59، بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80 ہزار 7 سو 53 ہے جبکہ غیر ملکی افراد کی تعداد 3 ہزار 299 ہے۔ اسی طرح عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کل 6 لاکھ 4 ہزار 74 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں 5 لاکھ 53 ہزار 9 سو 53 شکایات پاکستان میں رہنے والے شہریوں نے درج کی ہیں، جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں نے 47 ہزار 729 شکایات درج کی ہیں۔

اسی طرح 2 ہزار 3 سو 92 شکایات غیر ملکیوں کی جانب سے درج کی گئی ہیں۔ اب تک حل شدہ شکایات کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 25 ہے، جس میں سب سے زیادہ شکایات پنجاب میں حل کئے جا چکے ہیں جو تقریباً 43.87 فیصد ہے، ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں کل دو لاکھ 64 ہزار 148، کے پی 70100، سندھ 65667، بلوچستان 5580، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 195309، گلگت بلتستان 491 اور آزاد جموں کشمیر میں 2847 شکایات درج کی گئیں، جس پر پنجاب نے 197004 کے پی 59724 سندھ 16240 بلوچستان 1448 وفاق 174589 جی بی 132 اور کشمیر میں 19 شکایات کا ازالہ کر کے شہریوں کے مسائل حل کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پورٹل پر آنیوالی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، اس حوالے سے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 787578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش