0
Tuesday 9 Apr 2019 22:48

پاکستان اور چین کا سی پیک کیخلاف جاری مہم کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا سی پیک کیخلاف جاری مہم کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے سی پیک کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک چین بین الاقوامی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس بیجنگ میں ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ چین کی جانب سے  نائب وزیر خارجہ کانگ زوان یو نے نمائندگی کی۔ اجلاس میں فریقین نے مختلف منصوبوں سے متعلق تجاویز کا تبادلہ کیا اور سی پیک کے مختلف منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان اور چین نے سی پیک پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے راہداری منصوبے کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔ ابتدائی اجلاس کے بعد بین الاقوامی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 787811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش