0
Thursday 11 Apr 2019 09:04

سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی بننے پر علامہ ساجد نقوی کی مبارکباد

سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی بننے پر علامہ ساجد نقوی کی مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سینیٹر سراج الحق کا دوسری بار جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ علامہ ساجد علی نقوی کی جانب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے وفد کے ہمراہ منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی اور انہیں علامہ ساجد نقوی کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ ایس یو سی پاکستان کے وفد میں علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، ملک شوکت علی اعوان اور سید جعفر علی شاہ بھی شامل تھے۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ مذہبی رواداری دور حاضر کی ضرورت ہے، جس کیلئے تمام جماعتوں کا اتحاد اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے بطور امیر جماعت اسلامی بین المسالک ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے علامہ ساجد نقوی کی وحدت امت کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔
 
خبر کا کوڈ : 788060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش