0
Saturday 13 Apr 2019 21:01
بھارت نہیں چاہتا کہ پاک ایران تعلقات مستحکم ہوں

عمران خان کے دورہ ایران سے پہلے کوئٹہ میں دہشتگردی معنی خیز ہے، لیاقت بلوچ

عمران خان کے دورہ ایران سے پہلے کوئٹہ میں دہشتگردی معنی خیز ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ایران سے پہلے کوئٹہ میں دہشتگردی معنی خیز ہے، دہشتگردی کیلئے پاکستان میں بھارتی دہشتگردوں کا نیٹ ورک فعال ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہدائے کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے کل 14 اپریل کو کوئٹہ جا رہا ہوں جبکہ 15 اپریل کو کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی اجلاس بھی طلب کیا گیا، جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہیں، جماعت اسلامی کی پوری قیادت متاثرین دہشتگردی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاک ایران تعلقات مستحکم ہوں، اس لئے ہی دہشتگردی کے واقعات دوبارہ سر اٹھانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے دہشت گردی ختم ہو چکی ہے، جبکہ کوئٹہ اور ڈی آئی خان میں ابھی بھی دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں، جس کیلئے سکیورٹی اداروں کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی۔
 
خبر کا کوڈ : 788482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش