0
Saturday 13 Apr 2019 22:09

منی لانڈرنگ کیس، بانی ایم کیو ایم کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوگئے

منی لانڈرنگ کیس، بانی ایم کیو ایم کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ بانی کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے نام پر منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عدالت میں متحدہ بانی اور دیگر کے خلاف مقدمے میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی، جس کے مطابق متحدہ بانی اور دیگر کے خلاف مقدمے میں ٹھوس شواہد حاصل کرلئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ذریعے دستاویزاتی شواہد کی تصدیق برطانیہ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے متحدہ بانی کے گھر سے برآمد اسلحے کی فہرست کا فرانزک کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ مزید پیش رفت تک سماعت مناسب دورانیے کے لئے ملتوی کردی جائے۔
خبر کا کوڈ : 788498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش