0
Monday 15 Apr 2019 11:40

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ضلع مہمند میں ہوگا

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ضلع مہمند میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ قبائلی عوام سے وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا ہوا، وزیراعظم کی ہدایت پر ضلع مہمند میں آج صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کل دن 11 بجے ضلع مہمند کی تحصیل غلنئی میں منعقد کیا جائے گا، کابینہ اجلاس کیلئے چار نکاتی ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہے، جوڈیشل اکیڈمی، صوبائی محتسب بل میں ترامیم منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا قبائلی اضلاع میں ہونے والا یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے بعد قبائلی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان روزگار اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ اسیکم کی درخواستیں کل سے بینک اۤف خیبر اور اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے ملیں گی، پروفیشنل ماہر اور ڈگری ہولڈر کو 50 ہزار سے 10 لاکھ کا قرضہ دیا جائے گا جبکہ تکنیکی ماہر کیلئے 50 ہزار سے 5 لاکھ کا قرضہ منظور ہوگا، دیگر بے روزگاروں کیلئے 50 ہزار سے 3 لاکھ کا قرضہ شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 788701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش