0
Tuesday 16 Apr 2019 13:17

مہمند ڈیم کی نوکریوں میں مقامی افراد کو 100 فیصد ترجیح دینگے، محمود خان

مہمند ڈیم کی نوکریوں میں مقامی افراد کو 100 فیصد ترجیح دینگے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی نوکریوں میں مقامی افراد کو 100 فیصد ترجیح دیں گے، بہت جلد مہمند میں بھی تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان نے ضلع مہمند کا دورہ کیا اور جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ضلع مہمند میں یونیورسٹی کیمپس بنانے کو یقینی بنائی گی، قبائل نے بہت عرصے تک مشکلات جھیلیں، عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے امن قائم ہوچکا ہے۔ نوجوانوں نے اب مستقبل سنبھالنا ہے، اب قبائلی عوام نے بڑھ چڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ آج مہمند کے عوام کیلئے روزگار اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ ایک ارب روپے روزگار اسکیم کیلئے مختص کئے جاچکے ہیں۔ اسکیم سے ضلع مہمند کے نوجوانوں اور مستحق افراد کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 788901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش