0
Tuesday 16 Apr 2019 23:18

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایک اور بچہ جاں بحق

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایک اور بچہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں سچل کے علاقے میں 2 سالہ بچہ جان گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں گولی لگنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کے والد نے بیان دیا ہے کہ ہم کھانا کھانے نکلے تو باہر فائرنگ ہو رہی تھی اور اسی دوران ایک اندھی گولی میرے بچے کو لگی اور وہ ٹرپنے لگا، جب روڈ پر جا کر دیکھا تو موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار جا رہے تھے، ہمیں نہیں معلوم واقعہ کیا ہے۔ پولیس حکام نے مؤقف پیش کیا ہے کہ پولیس ٹیم اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، فائرنگ کے واقعے میں ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور بعد میں پتہ چلا کہ بچے کو بھی گولی لگی ہے، ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ بچے کی ہلاکت کس کی گولی سے ہوئی، تاہم بچے کو گولی لگنے کے واقعے کے بعد 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی، اور کہا ہے کہ جامع انکوائری رپورٹ فی الفور پیش کریں۔
خبر کا کوڈ : 788996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش