0
Thursday 18 Apr 2019 23:27

وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک، توانائی منصوبوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک، توانائی منصوبوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن سے چینی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک، گلگت بلتستان کے توانائی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر باؤجن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے لئے چین کی طرف سے دی جانے والی پانچ ارب کی گرانٹ کی منتقلی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ گفت و شنید ہو رہی ہے اور عنقریب یہ گرانٹ جی بی حکومت کو ملے گی، جبکہ گلگت بلتستان کے معذوروں کے لئے گرانٹ، ہسپتالوں کے لئے مخصوص امراض کی تشخیص کی مشینری، خواتین کے لئے بیڈ اور شاہراہ قراقرم اور دیگر معاملات کے حوالے سے پھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت جی بی کے عوام اور حکومت کی بھرپور اعانت کرے گی اور میں چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کا دورہ کر کے طے کریں کہ جی بی حکومت اور چین کے اشتراک سے جی بی کی ترقی کے لئے کون کونسے منصوبوں پر کام کیا جا سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 789399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش