0
Monday 22 Apr 2019 13:27

چوہدری نثار کو اپنی پارٹی سپورٹ نہیں کرتی، پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی؟، فردوس عاشق اعوان

چوہدری نثار کو  اپنی پارٹی سپورٹ نہیں کرتی، پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی؟، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار علی خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ترجمان فردوس عاشق عوان نے چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو کون سپورٹ کرے گا؟
 
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جسے اس کی اپنی پارٹی سپورٹ کرنے پر تیار نہیں ایسے شخص کو پی ٹی آئی کیوں وزیراعلیٰ بنائے گی؟۔ خیال رہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
 
چوہدری نثار 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چوہدری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 789991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش