0
Monday 22 Apr 2019 20:00

کراچی کے لوگوں کیلئے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صدر مملکت

کراچی کے لوگوں کیلئے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، کراچی کے لوگوں کے لئے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے کراچی کے ترقیاتی کے منصوبوں کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے، صدر مملکت کو کمپنی کی جانب سے کراچی میں وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ نئے منصوبوں پر کام میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کی شہ رگ ہے، کراچی کے لوگوں کیلئے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ گرین لائن پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ یہ منصوبہ کراچی میں روزانہ سفر کرنے والوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کراچی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ، نشتر روڈ اور شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوورز کو ستمبر تک مکمل کیا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ فائر فائٹنگ کے نئے آنے والے سامان کو کے ایم سی اور سائٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے سائٹس پر پہنچایا جائے تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں انہیں موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے، وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ نئے منصوبوں پر کام میں تیزی لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 790054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش