0
Monday 22 Apr 2019 21:10

سندھ میں انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری

سندھ میں انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ انسداد پولیو مہم کے موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے پولیس کو رہنماء ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت دی ہیں کہ انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے، ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر انسداد پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس یوسیز میں تھانہ پولیس، پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے، رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے دوران مستعدی اور چوکنا رہتے ہوئے کڑی نگرانی، مشتبہ و مشکوک سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے۔ آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ انسداد پولیو ڈراپس مہم کے علاقوں میں ٹھوس سیکیورٹی کے ضمن میں رابطوں اور معلومات کی شیئرنگ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے، ضلعی ایس ایس پیز جملہ سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں موجود رہنے کا پابند بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 790064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش