0
Friday 26 Apr 2019 11:17

پشاور کے ٹرانسپورٹروں کا احتجاجی دھرنے کا اعلان

پشاور کے ٹرانسپورٹروں کا احتجاجی دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے ٹرانسپورٹروں نے گاڑیوں سے سی این جی کٹ اتارنے کےخلاف منگل کے روز آر ٹی اے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ تمام گاڑیوں کو مذکورہ دفتر کے سامنے جمع کرکے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس امر کا فیصلہ گذشتہ روز متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر حاجی نور محمد و دیگر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ اور نجی بس سٹینڈز سے چلنے والی گاڑیوں سے آر ٹی اے کے اہلکار سی این جی کٹس غیر معیاری ہونے کے نام پر اتار رہے ہیں جوکہ ظلم وزیادتی ہے کیونکہ گاڑیوں میں لگنے والی سی این جی کٹ معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ سٹینڈر کمپنی سے منسلک ہیں، لہٰذا آر ٹی اے گاڑیوں سے سی این جی کٹس اتارنے سے گریز کرے۔
خبر کا کوڈ : 790757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش