0
Saturday 27 Apr 2019 11:09

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا مشترکہ اجلاس

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا مشترکہ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی کے مرکزی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات کی اہم مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات، چاروں صوبائی سکریٹری اطلاعات اور گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے شرکت کی۔ میٹنگ میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعظم کو ابھی تک سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔ بہت جلد کٹھ پتلی وزیراعظم کو معلوم ہو جائے گا کہ باتیں کرنا آسان اور ملک چلانا بہت مشکل کام ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مرکز سمیت تمام صوبوں میں موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ کنٹینر پر تماشا لگانے والوں کو ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کے بارے میں کوئی معلوم نہیں۔

میٹنگ میں گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے شعبہ اطلاعات کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ شعبہ اطلاعات جس طرح پارٹی منشور عوام تک پہنچا رہا ہے اور حکومتی ناکامیوں کو طشت از بام کر رہا ہے وہ قابلِ فخر ہے۔ گلگت بلتستان عمران خان کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے جس طرح گلگت بلتستان کی عوامی امنگوں کو اپنے منشور میں شامل کیا ہے اسی طرح اقتدار میں آ کر گلگت بلتستان کے لئے انقلابی عملی اقدامات کرے گی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جو محبت دی ہے وہ کبھی نہیں بھول پاوں گا۔ پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان سے تین نسلوں کا اٹوٹ رشتہ ہے جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 790897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش