0
Saturday 27 Apr 2019 12:46

سکیورٹی خطرات، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی

سکیورٹی خطرات، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ پولیو ورکرز کو لاحق سکیورٹی خطرات کے باعث حکومت نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو معطل کر دیا۔ انسداد پولیو پروگرام نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ اداروں کو پولیو مہم معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیو مہم کو پشاور میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کے تناظر میں معطل کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے میں پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔ گذشتہ دنوں پشاور میں پولیو کے قطروں کے باعث مبینہ طور پر متعدد بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس پر مشتعل ہجوم نے بنیادی صحت مرکز کو نذر آتش کردیا تھا۔ اس کے بعد کوئٹہ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملے ہوئے جن میں پولیس اہلکار اور پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئے۔
 
خبر کا کوڈ : 790933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش