0
Sunday 28 Apr 2019 21:46

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان مہاجر قوم کا سودا کر چکے ہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان مہاجر قوم کا سودا کر چکے ہیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ پاکستان کے جلسے کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلسہ نہیں جلسی تھی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بند مٹھی میں طاقت تھی، کل ایکسپوز کر دیا کہ کہاں کھڑے ہیں، ان لوگوں نے کروڑوں روپے خرچ کرکے کے ایم سی اور 4 ڈی ایم سیز کے لوگوں کو زبردستی بلایا، مگر عوام نے شرکت نہ کرکے اس رابطہ کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان مہاجر قوم کا سودا کر چکے اور میئر شپ کسی اور کو دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں، اب یہ اتنے نفیس بن چکے کہ اپنا مینڈیٹ کسی اور کو دینے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ الیکشن میں ان 4 نشستوں کا بھی کیا حال ہوگا۔

فاروق ستار نے کہا کہ میں اذیت میں مبتلا ہوں اور رات بھر سویا نہیں ہوں، بے موسم کی جلسی کس کی ایماء پر کسے دکھانے کیلئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار نے جن لوگوں پر ہاتھ رکھا ہے، یہ مصنوعی ہیں، یہ لوگ ملک کی ترقی میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ فاروق ستار نے کہا کہ اصل ایم کیو ایم ہم ہیں، یہ لوگ حقیقی ٹو ہیں، مصطفیٰ کمال نے اربوں روپے کے منصوبے بنائے ہیں، اگر مجھے جلسے میں بلاتے، تو میں الٹے پیروں چلا جاتا، متحدہ قومی فورم بنا کر سب کو اکھٹا کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 791169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش