0
Tuesday 30 Apr 2019 09:29

صوفیا کی تعلیمات کو فروغ دیکر امن قائم کیا جا سکتا ہے، وزیر اوقاف پنجاب

صوفیا کی تعلیمات کو فروغ دیکر امن قائم کیا جا سکتا ہے، وزیر اوقاف پنجاب
اسلام ٹائمز۔ اسلامک ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام ہونیوالے ’’صوفی سکالرز کنونشن“ میں 22 یونیورسٹیوں سے صوفی فکر کے علمبردار سینکڑوں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور سکالرز نے بھرپور شرکت کی۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے وابستہ عالمی شہرت کے حامل معروف محقق، مورخ، مصنف اور سکالر ڈاکٹر مجیب احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کے مقررین میں آئی آر سی کے چیئرمین، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، اسلامک ریسرچ کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد کریم خان، ایف سی یونیورسٹی لاہور کے صدر شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمن، کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ، سرگودھا یونیورسٹی کے ڈاکٹر شہباز احمد منج، گجرات یونیورسٹی کے ڈاکٹر حسیب احمد قادری، منہاج یونیورسٹی کے ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، سپیئریر یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر محمد اکرم ورک، ڈاکٹر ارشد اقبال اور نواز کھرل شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اوقاف پنجاب سید سعیدالحسن نے اپنی صدارتی تقریر میں بتایا کہ صوفیاء کی تعلیمات امن اور نظریہ انسان دوستی کے فروغ کیلئے سرکاری سطح پر ’’نیشنل انسٹیٹیوٹ آف صوفی سٹڈیز“،  صوفی یونیورسٹی اور انٹرنیشنل صوفی لائبریری کے قیام کی منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف کے موضوع پر ایک مجلہ بھی شروع کیا جائے گا اور تصوف کا مضمون شامل نصاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوفیا کی تعلیمات کو فروغ دے کر ہی معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 791392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش