0
Wednesday 1 May 2019 12:20

لاہور، عازمین حج کیلئے ادارہ منہاج الحسین میں تربیتی کمیپ کا انعقاد

لاہور، عازمین حج کیلئے ادارہ منہاج الحسین میں تربیتی کمیپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسین لاہور میں سرکاری طور پر حج 2019 کے عازمین کیلئے "حج تربیتی کیمپ" کا انعقاد کیا گیا جس میں جوائنٹ سیکرٹر ی وزارت مذہبی امور زینت حسین بنگش، ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر شریک ہوئے۔ بانی و سرپرست اعلی ادارہ منہاج الحسین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے عازمین حج کو فلسفہ حج  سے آگاہ کیا۔ تربیتی کیمپ میں عازمین حج کو احرام باندھنے کے طریقہ کار، عبادات کے طریقے اور قربانی سمیت دیگر فرائض سے آگاہی دی گئی۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ آپ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کے طور پر ہوں گے، اپنے وطن کی نیک نامی کیلئے ہر عازم حج دیگر حجاج کیساتھ اپنا اخلاق درست رکھے۔ انہوں نے کہا کہ رش میں اپنے ساتھی حجاج کیساتھ  ہیں متمسک رہنا ہے، جبکہ طواف سمیت دیگر امورکا عملی مظاہرہ کرکے عازمین حج کو سمجھایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 791650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش