0
Wednesday 1 May 2019 19:51

انبیاء، آئمہ اور اوصیاء کے بعد انسانی ہدایت کی ذمہ داری معلم کو دی گئی ہے، علامہ جواد نقوی

انبیاء، آئمہ اور اوصیاء کے بعد انسانی ہدایت کی ذمہ داری معلم کو دی گئی ہے، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ میں استاد شہید مرتضیٰ مطہری کے 40ویں یوم شہادت کی مناسبت سے یوم معلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابل تعلیم صرف انسان ہے، جس کیلئے ہر زمانے میں اللہ تعالیٰ نے ہدایت کا نظام تشکیل دیا ہے، زمانہ ختم نبوت اور غیبت امام زمانہ میں انسانی رہنمائی کا فریضہ معلم کو سونپا گیا ہے۔ انبیاء، آئمہ اور اوصیاء کے بعد انسانی ہدایت کی ذمہ داری معلم کو دی گئی ہے، کیونکہ تعلیم انبیاء کی سنت اور معلم وارث انبیاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور فیض احمد فیض انقلابی شاعر تھے، مگر دونوں کی جہتیں مختلف رہیں۔ اقبال دین کی تعمیر نو یعنی فکر احیائے دینی دیتے رہے، جبکہ فیض احمد فیض کو ماسکو کا سوشلسٹ انقلاب پسند آیا۔ سوشلزم کا ہدف مزدور کے حقوق جبکہ دین کی تعمیر نو کا ہدف مومن ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو پاکستانیوں سے زیادہ تین ایرانی مفکرین نے پہچانا اور ان کے کلام کو عام کرکے انقلاب اسلامی کی راہ ہموار کی۔ ان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای جو اقبال کو اپنا مرشد مانتے ہیں، ڈاکٹر علی شریعتی اور شہید مرتضیٰ مطہری ہیں۔ شہید مطہری نے اقبال کو ایران میں متعارف کروایا اور ان پر تنقید بھی کی۔ تقریب سے مولانا محمد خان لغاری، پروفیسر ڈاکٹر اخلاق شمسی، پروفیسر غلام ظفراللہ شفیق، پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی رضا، پروفیسر سجاد حیدر رضوی، پروفیسر کاشف مہدی بھی شامل تھے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ استاد نور اور شمع ہے، جو خود پگھل کر معاشرے کو روشنی فراہم کرتا ہے۔ استاد اپنے مطالبات کیلئے حکومتوں سے رجوع نہ کریں، قوم کی آبیاری اور خود اعتمادی پیدا کریں۔
خبر کا کوڈ : 791700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش