0
Thursday 2 May 2019 23:19

دہشتگردی کے مکمل خاتمے سے ہی پائیدار امن ممکن ہوگا، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کے مکمل خاتمے سے ہی پائیدار امن ممکن ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پاکر ہی معیشت کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، مہنگائی و بیروزگاری کا جن بے قابو ہوچکا ہے، جو غریبوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، وفاقی حکومت کی مہنگائی کے خلاف حکمت عملی کے مؤثر اثرات مرتب نہیں ہوئے، حکمرانوں کو معاشی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی، مہنگائی کے جن کو قابو میں کرنے کیلئے عمل فعل کو درست کرنا ہوگا، قول و فعل اور یوٹرن سے فائدہ کم اور نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہڑ جمالی سے واپسی پر اندرون سندھ کے علاقے گھارو میں شاندار استقبال پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، معاشی دہشتگردی یعنی ملک کی دولت لوٹنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں، عوام کا استحصال کرنیوالوں نے غربت کے ساتھ انتہاء پسندی کو فروغ دیا ہے، مذہبی و لسانی انتہاء پسندی ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سستا اور فوری انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا آئینی فرض ہے، غربت کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 791885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش