0
Friday 3 May 2019 22:01

اہلسنت کو کمزور کرنیوالوں کو اب پہچاننا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

اہلسنت کو کمزور کرنیوالوں کو اب پہچاننا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، تو مہنگائی کے جن کو قابو میں کیا جائے، مہنگائی کے جن کی ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے، جس سے عوام کو نجات دلانا ہوگی، ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے حکمرانوں کو عوامی منشاء کے تحت پالیسیاں بنانی اور فیصلے کرنا ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اہلسنت کو کمزور کرنیوالوں کو اب پہچاننا ہوگا، اہلسنت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کرنیوالوں کو اب بے نقاب کرنا ہوگا، تاکہ ان کے چہرے عوام کے سامنے آجائیں اور ان کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صحافت کی آواز دبانے کا مقصد حقائق چھپانا اور غریبوں کے استحصال کرنے کے مترادف ہے، حکومت فوری طور پر صحافیوں کو وہ تمام سہولتیں فراہم کرے، جس کا جمہوریت تقاضہ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 792062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش