0
Saturday 4 May 2019 23:09

اصغریہ کی فکر کا محور و مرکز کربلا ہے، حسن علی سجادی

اصغریہ کی فکر کا محور و مرکز کربلا ہے، حسن علی سجادی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حسن علی سجادی نے تنظیم اصغریہ کے 49ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کہا ہے کہ نصف صدی سے تنظٰیم اصغریہ سرزمین مہران پر وطن عزیز پاکستان میں نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جذبہ حب الوطنی سے سرشار ملت جعفریہ کے نوجوانوں کیلئے اصغریہ ایک یونیورسٹی کا کردار ادا کرتی ہے، جس کا نصب العین اسلامی نظام حیات و سیرت محمدؐ و آل محمدؐ کے مطابق نوجوانوں کے کردار کی تعمیر اور باطل کے مقابلے کیلئے آمادہ کرنا ہے، تاکہ وہ عملی  طور پر سچے مومن بن کر اسلامی معاشرہ قائم کر سکیں اور اپنی دنیا و آخرت سنوار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چھ مئی 1967ء میں جامعہ سندھ جامشورو میں وجود میں آنے والی انجمن اصغریہ مختصر عرصہ بعد اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نام سے سندھ بھر میں فعال کردار ادا کرنے لگی، اس جماعت کی اہم فعالیت یہ تھی کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں کے اندر   یوم حسینؑ کا انقعاد کرنے کی روایت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ کی فکر کا محور و مرکز کربلا ہے، کیونکہ کربلا کے مثالی معاشرے کو مدنظر رکھ کر تمام سماجی بیماریوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 792292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش