0
Sunday 5 May 2019 11:30

خیبر میں فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

خیبر میں فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق محسود سکاؤٹس نے علاقہ شین کمر میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران برآمد کئے گئے اسلحہ میں راکٹ لانچر، پائپ بم، مارٹر گولے اور کارتوس سمیت دیگر دھماکہ خیز آلات شامل ہیں جنہیں قبضہ میں لے کر سرکاری ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 792338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش