0
Sunday 5 May 2019 20:09

رمضان المبارک میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر 80 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، آئی جی

رمضان المبارک میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر 80 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، آئی جی
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی کرائم صورتحال کی مانیٹرنگ میں خود کر رہا ہوں، اس لئے اگر سی پی او بھجوائی گئی کوئی رپورٹ حقائق کے برعکس پائی گئی تو ذمہ دارافسر کیخلاف مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر کارروائی کی جائے گی، صوبہ بھر میں گرجا گھروں سمیت تمام اقلیتی عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز چرچز کے سکیورٹی پلان اور سکیورٹی ڈیوٹی کو خود مانیٹر کریں، رمضان کے دوران صوبے کی 32 ہزار 585 مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے قریباً 80 ہزار پولیس افسران و اہلکار اور رضاکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا کہنا تھا کہ جو افسر مخلوق خدا کی خدمت کیلئے خلوص نیت سے کام کرے گا اور مخلوق خدا کو تنگ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے، وہی مجھے سب سے مقدم  ہوگا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں ٹاپ 20 بدمعاشوں، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی فہرستیں تیار کرکے انہیں 5 جون تک قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور اسی حوالے سے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائی جائے، اندراج مقدمہ میں تاخیر پر متعلقہ ایس ایچ او یا سرکل افسر کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے ڈی پی اوز بھی خود کو بھی کسی رعائیت کا مستحق نہ سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس وردی میں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی یا جرائم کا ارتکاب کرنیوالوں کیخلاف فوری اور سخت ترین کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے، تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی ناکوں کے علاوہ تمام مستقل ناکوں کو فوری ختم کرکے سنائپ چیکنگ یعنی موبائل چیکنگ شروع کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 792391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش