0
Monday 6 May 2019 08:13

امریکا اور طالبان میں مذاکرات جمود کا شکار

امریکا اور طالبان میں مذاکرات جمود کا شکار
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات فوجی انخلا کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث جمود کا شکار ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا چھٹا دور جاری ہے، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق امریکا فوجی انخلا کے بنیادی معاملے پر گفتگو سے گریز کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے معاملے پر ایسے ٹائم ٹیبل پر معاہدہ ہو جائے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو لیکن ابھی تک یہ معاملہ ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ سہیل شاہین سے بوچھا گیا کہ اس کا مطلب ہے امریکا کی جانب سے انخلا کے ٹائم ٹیبل نہ دیے جانے پر مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہو گی ؟ جس کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ اصولی طور پر ایسا ہی ہے۔ طالبان ترجمان نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات کے اس دور میں کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے تو قریب آنے کی بجائے امن دور ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 792430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش