0
Monday 6 May 2019 11:36

لاہور "عورت مارچ" کی شرکاء کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور "عورت مارچ" کی شرکاء کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی سیشن عدالت میں ممتاز قانون دان اظہر صدیق نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیا کیا گیا کہ لاہور میں 9 مارچ کو "عورت مارچ" کے نام سے ایک ریلی نکالی گئی۔ اس عورت مارچ کے دوران خواتین نے اخلاقیات سے گرے ہوئے نعرے لگائے اور متنازع نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کئے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ عورت مارچ میں گلوکارہ میشا شفیع اور نگہت دادا نے بھی حصہ لیا، ایسا عورت مارچ اسلامی اقدار کیخلاف تھا اور آئین قانون کے بھی منافی اقدام ہے۔ درخواست گزار نے مارچ میں متنازع نعروں کے پلے کارڈ کی تصاویر کو بھی ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عدالت عورت مارچ میں حصہ لینے والی خواتین اور عورت مارچ منعقد کروانے والی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور کمپلینٹ ریڈرسل سیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14مئی کو جواب طلب کر لیا ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 792470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش