0
Monday 6 May 2019 21:57

مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے ملتان میں دھرنا، بھکر سے لاپتہ افراد کے خانوادے کی شرکت

مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے ملتان میں دھرنا، بھکر سے لاپتہ افراد کے خانوادے کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے کراچی میں موجود صدر پاکستان کے گھر کے باہر جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت میں ملتان کے نواں شہر چوک پر مرد، خواتین اور بچوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنے کے دوران سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے تھے، بار بار قائدین کی جانب سے توجہ دلانے کے باوجود سکیورٹی اداروں کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حکومت اور ایجنسیوں کے اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کے شرکاء نے نماز مغربین چوک نواں شہر پر باجماعت ادا کی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے نماز باجماعت پڑھائی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں، ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے بلکہ ہم اپنے آئینی اور قانونی حقوق مانگ رہے ہیں اور ہم اپنے حق کے لئے ہر آئینی اور قانونی اقدام اٹھائیں گے، جب تک ہمارے اسیروں کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون ہے، اگر یہ حکومت ہمیں انصاف فراہم نہیں کرے گی تو اس حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر عاطف حسین نے کہا کہ ملک میں محب وطن افراد کو اس طرح لاپتہ کرنا سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، یہ ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے اذیت پہنچا رہے ہیں، دھرنے میں خصوصی طور پر بھکر سے لاپتہ افراد کے خاندانوں نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا، دھرنے کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا، دھرنے کا اختتام عزاداری سید الشہداء اور دعائے امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 792626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش