0
Wednesday 8 May 2019 11:07

ماہ صیام میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، علی ساگر

ماہ صیام میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، علی ساگر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے ماہ صیام کے دوران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ علی محمد ساگر کی قیادت میں این سی لیڈران کی میٹنگ کے دوران زمینی سطح پر حاصل کی معلومات کی بنیاد پر پارٹی لیڈران نے کہا کہ انتظامیہ ماہ صیام کے دوران بھی لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ این سی کے بیان کے مطابق پارٹی کے زون صدور اور ضلع صدور کے ساتھ رابطہ کرکے رمضان المبارک کے دوران زمینی سطح پر لوگوں درپیش مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے جو ماضی میں خود بخود میسر رہا کرتی تھیں۔ اجلاس میں بتایا گیا رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے مسائل درپیش ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے تینوں خطوں میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھیس اور بروقت اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 792924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش