0
Saturday 11 May 2019 15:14

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا، قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے، وزارت خزانہ

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا، قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے، وزارت خزانہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے جیسے ہی معاہدہ طے پا جائے گا آگاہ کر دیا جائے گا، قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف سے جیسے ہی معاہدہ طے پا جائے گا آگاہ کر دیا جائےگا۔ ترجمان کا کہنا تھا آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

خیال رہے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض پروگرام کیلئے چند اہم معاملات پر مذاکرات جاری ہیں، روپے کی قدر اور شرح سود پر بھی عالمی مالیاتی ادارے نے سخت موقف اپنایا ہوا ہے، جبکہ چند اخراجات پر بھی عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مختلف اہم معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، ان میں روپے کی قدرکا تعین مارکیٹ کو دینا، شرح سود میں اضافے، ٹیکس مراعات کی واپسی، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی کے ریگیولیٹری اداروں کو خودمختار بنانا شامل ہے۔

اس کے علاوہ نجکاری پروگرام کی ازسرنو شروعات اور مرکزی بینک سے قرض گیری محدود کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی، آئی ایم ایف سے مذاکرات ہفتے اور اتوار کو بھی ہوں گے، آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات کا حتمی اعلان پیر کو ہوگا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج پر پیر تک معاملات طے پاجانے کا امکان ہے، معاہدہ ہونے سے پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر تک کا مالیاتی پیکج مل سکتا ہے، ڈیل کے تحت بجلی اور گیس مہنگی ساڑھے تین سو ارب کی سبسڈی ختم ہو جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 793597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش