0
Saturday 11 May 2019 23:56

سندھ، 232 اہم شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنے کی منظوری

سندھ، 232 اہم شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کی تھریٹ کمیٹی نے 232 اہم شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان شخصیات میں سیاسی، سماجی، مذہبی منتخب نمائندے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 75 پولیس کی موبائلیں اور 1432 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ قاضی کبیر کی زیر صدارت تھریٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خورشید شاہ، ڈاکٹر عاصم، شیری رحمان، خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، رحمان ملک، مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی، علی زیدی، خواجہ اظہارالحسن کو ایک ایک گاڑی اور 10، 10 گارڈز دینے کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 6 اہلکار اور ایک گاڑی، فاروق ستار کو 8 اہلکار اور ایک گاڑی، فیصل سبزواری کو 8 گارڈز اور ایک گاڑی، وقار مہدی اور راشد ربانی کو ایک ایک گارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔

کنور نوید جمیل، نسرین جلیل، طاہر مشہدی، شبیر قائمخانی، آصف حسنین، مزمل قریشی، سلمان مجاہد سمیت دیگر سیاستدانوں کو 2، 2 اہلکار، فاروق ایچ نائیک کو 5 گارڈ، رضا ربانی کو 4 گارڈ، نبیل گبول کو 2 گارڈز، وفاقی وزیر علی محمد مہر کو ایک گاڑی 11 اہلکار، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو 5 اہلکار اور ایک گاڑی دی جائے گی۔ ایم این اے آغا رفیع اللہ کو 5 گارڈز، سابق ایم این اے طاہر مشہدی کو 2 اہلکار، احمد چنائے کو ایک گارڈ، دو سابق گورنرز محمد زبیر اور معین الدین حیدر کو 16 سیکورٹی اہلکار اور دو گاڑیاں اور سابق آئی جی پولیس واجد درانی کو 9 اہلکار اور ایک گاڑی دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 793693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش