0
Saturday 18 May 2019 19:29

عالم اسلام اتحاد کیساتھ صیہونی حکومت کے مقابلہ کیلئے اٹھ کھڑا ہو، علامہ ساجد نقوی

عالم اسلام اتحاد کیساتھ صیہونی حکومت کے مقابلہ کیلئے اٹھ کھڑا ہو، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرزمین فلسطین پر صہیونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے 71 سال مکمل ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا قیام گھناؤنی سازش ہے، جس کے اہداف بڑے واضح ہیں، بیت المقدس پر صیہونی قبضہ قبول نہیں، 71 سال سے سرزمین فلسطین و بیت المقدس پر صیہونی ناجائز قبضہ پر سامراجی طاقتوں کی پشت پناہی اور کھلے عام سرپرستی مجرمانہ عمل ہے، بیت المقدس اور سرزمین فلسطین پر صیہونی قبضے سمیت فلسطینیوں کے ساتھ کئے جانے والے ظلم و ستم و قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایک منظم منصوبہ بندی کیساتھ سامراجی طاقتیں اس وحشی ریاست کا قیام عمل میں لائیں اور وہ خونخوار بھیڑیئے کی پشت پناہی پر ہیں، دوسری جانب صیہونی ظلم و ستم پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے بیت المقدس کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دیا اور قدس کی رہائی کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو ضروری امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو یہ غاصب حکومت وجود میں نہ آتی اور نہ اس وقت بہت سارے لوگوں کو بے گھر ہونا پڑتا، فلسطینی عوام کا قتل عام اور نسل کشی نہ ہوتی، جو اب تک جاری ہے اور نہ ہی القدس سامراجی حکومت کے مرکز میں تبدیل ہوتا۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم میں یہودی قوم کی جتنی مذمت و شدید تنقید کی گئی ہے، کسی قوم کی نہیں ہوئی ہے۔

قدس اور مسجد اقصیٰ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے اور عالم اسلام کو چاہیئے کہ اتحاد کے ساتھ صیہونی حکومت کے مقابلہ میں کھڑے ہوں، جب تک صیہونی حکومت خطے میں موجود ہے، لوگوں کو سکون و آرام اور عزت و اطمینان حاصل نہیں ہوگا، قبلہ اول کی آزادی کا مسئلہ مسلمانوں کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اگر مسلمان عزت، عظمت اور قدرت و طاقت چاہتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ بیت المقدس کو صیہونیوں کے ہاتھ سے آزاد کرانے کے لئے متحد ہو جائیں اور یک جان دو قالب ہوکر قدس کو صیہونیوں کے ہاتھ میں باقی رہنے کی اجازت نہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 795031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش