0
Monday 20 May 2019 19:56

لاہور، بادشاہی مسجد میں شیعہ سنی کی مشترکہ افطاری کا اہتمام

لاہور، بادشاہی مسجد میں شیعہ سنی کی  مشترکہ افطاری کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں غیر سرکاری تنظیم ’’خیال نوء فاونڈیشن‘‘ کی جانب سے لاہور کے شیعہ سنی حضرات کیلئے مشترکہ دعوت افطار اور نماز کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت افطار میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ہمدانی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سرفراز حسینی سمیت شیعہ سنی رہنماوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی اقتداء میں مشترکہ طور پر نماز مغرب ادا کی۔ تقریب کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وحدت اسلامی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

خیال نوء کے رہنما سید حسنین ترمذی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پانچویں سالانہ افطاری ہے، ہم گزشتہ 5 سال سے بادشاہی مسجد میں اس کا اہتمام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے اہتمام کا مقصد وحدت اور بھائی چارے کا فروغ ہے، شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں، اور اسلام کے دو بازو ہیں، مشترکہ افطاری کا مقصد دوریاں ختم کرکے ایک دوسرے کو قریب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس تقریب کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور رواداری کا کلچر فروغ پا رہا ہے، ہم اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے اور ہر سال یہ تقریب منعقد کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 795204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش