2
Monday 20 May 2019 13:30

جوہری معاہدہ خوفناک ہے لیکن ایران کیساتھ جنگ کیصورت میں ہماری معیشت اور فوج تباہ ہو جائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ

جوہری معاہدہ خوفناک ہے لیکن ایران کیساتھ جنگ کیصورت میں ہماری معیشت اور فوج تباہ ہو جائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکی نیوز چینل "فاکس نیوز" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما نے ایران کے ساتھ جو ایٹمی معاہدہ کیا تھا، وہ خوفناک تھا کیونکہ اس صورت میں صرف پانچ سالوں کے بعد ہی (ایران) کا جوہری اسلحے کے حصول کا رستہ کھل جاتا۔ ہمیں اس (جوہری معاہدے) کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ معاہدہ انتہائی خوفناک تھا اور میں اس سے دستبردار ہوگیا۔ مشرق وسطیٰ میں بہت سی مشکلات کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ حکومت کے پہلے سال پنٹاگون میں جنرلز کے ساتھ میری ایک میٹنگ تھی۔ انہوں نے 14 یا 15 ایسے پوائنٹس مجھے دکھائے، جن پر جھڑپیں ہوئی تھیں جبکہ وہ تمام نکات فوجی یا مالی اعتبار سے ایران کی طرف سے مشتعل کئے گئے تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر لے۔ وہ ہمیں دھمکا نہیں سکتے۔ ان سب باتوں اور رونما ہونے واقعات سے ہٹ کر، میں ایک اور جنگ چھیڑنا نہیں چاہتا کیونکہ ہماری معیشت تباہ ہو جائے گی اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ ہمارے لوگ (فوجی) مارے جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے بارے میں کہا کہ میں اگر حملہ کرنا چاہوں تو ترجیح دوں گا کہ وہ اقتصادی (حملہ) ہو۔ ہم نے معیشت کے لحاظ سے ایک طاقتور ملک بنایا ہے۔ ہم معیشت کے لحاظ سے غیر معمولی طاقت رکھتے ہیں اور اگر ہمارے اختیار میں ہو تو ہم ہر مسئلے کو اقتصادی لحاظ سے حل کریں اور یہ وہی رستہ ہے، جو میں چاہتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ نہ! میں جنگ نہیں چاہتا، لیکن مسئلہ ایران جیسے ملک کا ہے۔ میں انہیں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا اور آپ بھی ایسا ہونے نہیں دے سکتے۔!
خبر کا کوڈ : 795259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش