0
Tuesday 21 May 2019 18:47

روپے کی بے قدری کو روکنے کے لیے ٹوئٹر پر نئی مہم کا آغاز

روپے کی بے قدری کو روکنے کے لیے ٹوئٹر پر نئی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملکی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آج (21 مئی کو) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 153.50 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی حوالے سے پاکستان میں روپے کی بے قدری کو روکنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ BoycottDollar کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر تیزی سے استعمال کیا جارہا ہے اور ہر کوئی اس مہم کا حصہ بن رہا ہے۔ مشہور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی ٹوئٹر پر پاکستانی عوام سے ڈالر کی خرید و فروخت روکنے کی اپیل کی ہے۔

نامور صحافی انصار عباسی نے اپیل کی کہ روپے کے علاوہ عوام کے پاس جو بھی کرنسی ہے اسے بیچ دیں۔ اداکار شان شاہد نے بھی عوام کو پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام پاکستانی ڈالر پیچ کر روپے خرید لیں تو ڈالر کی اہمیت خود کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ ایک اور صارف نے ڈالر کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھنے کی اپیل کی۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اشیاء اور آئی فونز کی خرید و فروخت بھی فوری طور ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے مطابق ڈالر کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی نہ کی جائے اور پاکستانی اشیاء کی اہمیت کو بڑھایا جائے۔






 
خبر کا کوڈ : 795534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش