0
Wednesday 22 May 2019 16:16

ہنگو پولیس کی کاروائیوں میں 5 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں زیر قبضہ، منشیات برآمد

ہنگو پولیس کی کاروائیوں میں 5 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں زیر قبضہ، منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس کی کاروائیوں میں 5 عدد نان کسٹم پیڈ موٹرکار گاڑیاں تحویل میں لیکرب ھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔ ٹل میں پولیس اہلکار کو ٹکرمارکر موٹرکارڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ موٹرکار تحویل میں لیکردوران معائنہ گاڑی نان کسٹم پیڈ پائی گئی۔ ڈی پی او احسان اللہ خان نے کہا کہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کا آہنی شکنجہ متحرک رہے گا۔  تفصیلات کے مطابق تھانہ دوابہ اور تھانہ ٹل کے پولیس نے کامیاب کاروائیوں میں 5عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیکرمنشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن دوابہ کے حدود کے علاقہ جات کند و تالاب نزد عیدگاہ روڈ، شگوالگاڈہ اور نریاب طورہ اوڑی سے پولیس نے ایس ایچ او دوابہ شاہ دوران خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹل شوکت علیشاہ کی قیادت میں کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران پولیس نے 4 نان کسٹم پیڈ فیلڈرموٹرکارگاڑیاں نمبرات ڈی ایچ ایف 5680، اے ڈی زیڈ 175، ایل ای اے 3870 اور اے ڈی ای 204 تحویل میں لیکرتھانہ دوابہ زیرقبضہ لے لیں، جن سے دوران تلاشی 8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ دوسری جانب تھانہ ٹل پولیس نے پولیس اہلکار کو ٹکر مارکر زخمی کرنے والی موٹرکار گاڑی جسکو ڈرائیور نے فرار ہوکر چھوڑ دیا تھا، بھی قبضہ میں لیکر جانچ پڑتال کرنے پر نان کسٹم پیڈ نکلی۔ اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ احسان اللہ خان نے بتایا کہ تحویل میں لی گئی پانچوں گاڑیاں نان کسٹم پیڈ پائی گئی ہیں، جن کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، تاہم پولیس کے خوف سے نامعلوم ملزمان گاڑیاں چھوڑکر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش