0
Thursday 23 May 2019 09:56

بھارت، ووٹوں کی گنتی کا آغاز

بھارت، ووٹوں کی گنتی کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کا آغاز جمعرات کی صبح ہوا جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مرتبہ پھر اقتدار سنبھالنے کا امکان ہے۔ امریکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا عمل شام تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ دوپہر تک صورتحال بڑی حد تک واضح ہو جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے قرار دیے جانے والے ان انتخابات میں 90 کروڑ لوگ رجسٹرڈ ووٹر تھے جنہوں نے بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی 542 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ 11 اپریل کو شروع ہونے والے بھارتی انتخابات تقریباً 6 ہفتوں تک جاری رہے اور 7 مراحل میں پایہ تکمیل تک پہنچے۔ ان انتخابات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ریفرنڈم بھی کہا جا رہا ہے جن کی معاشی اصلاحات تو بڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں لیکن طبقات میں بٹے بھارتی معاشرے کے سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت بہت بڑھ چکی ہے۔ اس سلسلے میں کیے گئے نصف درجن ایگزٹ پولز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم اور ان کی جماعت مزید 5 سالوں کے مسند اقتدار سنبھالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انتخابات کے دوران ووٹرز نے تقریباً 4 کروڑ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ بھارت میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین 15 سال قبل متعارف کروائی گئی تھی جب کاغذ کے بیلٹ پیپر کی گنتی میں دھوکہ دہی، استحصال کی شکایات بہت بڑھ گئی تھیں اور سیاسی جماعتیں ایسے افراد کا استعمال کرنے لگی تھی جو زبردستی گن پوائنٹ پر ٹھپے لگواتے تھے، اس وقت حکام نے ان مسائل کے حل کے لیے یہ دوسرا راستہ نکالا۔ الیکٹرونک مشینوں پر ووٹنگ کے باجود ہارنے والی جماعتیں اور امیدوار اس طریقہ کار کے درست اور قابل بھروسہ ہونے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہیں۔ یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا استعمال، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور نیدر لینڈز جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں کیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 795811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش