0
Friday 24 May 2019 00:05

جواد ظریف ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

جواد ظریف ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ اس دوران اہم ملاقاتیں کرینگے۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام نے انکا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت، وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں سابقہ سیکریٹریز خارجہ اور سفراء نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے خصوصی مشاورت ہوئی۔ اسی طرح وزیراعظم کی صدارت میں نینشل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 795959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش