0
Friday 24 May 2019 21:29

سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کرپشن کا گڑھ ہے، مولانا سلطان رئیس

سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کرپشن کا گڑھ ہے، مولانا سلطان رئیس
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ جس نے جس کو گلے لگانا ہے لگا لیں ہم کبھی عوامی مفادات کا سودا نہیں کر سکتے، چلاس کے مولانا مزمل شاہ کی جانب سے چیف جج اپیلیٹ کورٹ کے حق میں دیے گئے بیان کے ردعمل میں مولانا سلطان رئیس کا کہنا تھا کہ سپریم اپیلٹ کورٹ جی بی کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جتنا بڑا ادارہ ہے اتنی زیادہ کریپشن اقرباء پروری اور میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے جس کے خلاف آواز بلند ہوتی رہے گی۔ انکی حمایت میں بیانات دینے والے اپنے اوقات میں رہیں، قوم نے احسان کیا ہے کہ ممبر رسول پر بٹھا دیا ہے اس کا مثبت استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ 70 ہزار کی نوکری کو پانے کیلئے میڈیا پر پوری قوم کی تذلیل بند کی جائے، موجودہ چیف جج جہاں دیامر جنگلات تنازعے کا فریق ہے وہی اسکی تقرری بھی غیرقانونی ہے۔ لوکل نان لوکل کے نام پر دیامر ڈیم کے سینکڑوں مستحق افراد کو دیوار سے لگانے والے ہمیں درس مت دیں۔
خبر کا کوڈ : 796123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش