0
Sunday 26 May 2019 12:33

وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم علیؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم علیؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری طرح چوکس رہیں، طے شدہ سکیورٹی پلان پرعملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے، یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور طے شدہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان ضابطہ اخلاق پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 796359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش