0
Sunday 26 May 2019 21:42

چند افراد پختون تحفظ موومنٹ کے معصوم کارکنوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں، جنرل آصف غفور

چند افراد پختون تحفظ موومنٹ کے معصوم کارکنوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں، جنرل آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ محض چند افراد پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے معصوم کارکنوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بہادر قبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کو بھی دہائیوں پر مبنی جدوجہد کے ثمرات ضائع نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت آج چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم  جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خار قمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا جسے ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 796414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش