0
Monday 27 May 2019 04:12

حضرت علی (ع) کا یوم شہادت آج 21 رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

حضرت علی (ع) کا یوم شہادت آج 21 رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ شیر خدا حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کا یوم شہادت آج 21 رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس، مجالس، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور ذاکرین حضرت علی (ع) کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ یوم علی (ع) کی مناسبت سے صبح دس بجے مجلس عزا نشتر پارک میں منعقد ہوگی جس سے علامہ رضا حیدر رضوی خطاب کریں گے جس کے بعد مرکزی جلوس بارہ بجے برآمد ہوگا۔ اس بار نمائش چورنگی پر تعمیراتی کام کی وجہ سے روٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر نوائے وقت کے دفتر تک جائے گا وہاں سے مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پہنچے گا جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں جلوس پیپلز سیکریٹریٹ سے لائنز ایریا کوریڈور تھری سے ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا اور پھر وہاں سے اپنے مقررہ راستے صدر ریگل چوک سے تبت سینٹر آئے گا اور جامعہ کلاتھ، سٹی کورٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاوٹ او ر بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں یوم علی (ع) کے جلوس کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور صوبے بھر میں جلوسوں کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور جلوس کے لئے تفصیلی سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یوم علی (ع) کے جلوس کے روٹ پر ایمبولینس مجوزہ پوائنٹس پر تعینات کی جائیں گی۔ روٹ کی سائڈ لائنیں بند کرکے جلوس کا روٹ مکمل سیل کیا جائیگا، جلوس میں داخلے کیلئے مخصوص راستے بنائے گئے ہیں، شرکاء کو جامع تلاشی کے بعد ہی شامل ہونے کی اجازت ہوگی، جلوس کے روٹس کی سرچ اور سوئپنگ کے علاوہ جلوسوں کی کڑی نگرانی اور حفاظتی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، نشتر پارک اور جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ شرکاء کی ایک سے زائد مقامات پر تلاشی لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 796449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش