0
Thursday 30 May 2019 14:43

موجودہ حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے، زرداری

موجودہ حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے، زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر کہا ہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر نے یہ دعوی بھی کر دیا ہے کہ اس حکومت کی کوئی لائف (زندگی) نہیں ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بات مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی۔ ایک صحافی نے کہا اطلاعات ہیں کہ آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا؟ گرفتاری سے ڈرتے تو نہیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی 14 سال جیل کاٹ چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدرآصف زرداری  کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ ملک میں یا احتساب چلے گا سرمایہ کاری ہو گی یا پھر نیب چلے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ چئیرمین نیب کے خلاف کارروائی کریں گے ابھی تک نہیں ہوئی؟اس پر سابق صدر نے کہا کہ آپ میرے منہ میں اپنے الفاظ ڈالتے ہیں اور پھر جواب بھی چاہتے ہیں۔ واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری اس سے قبل بھی اسی طرح کے بیانات دے چکے ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے یہ بیان رواں سال اپریل کی 29 تاریخ کو احتساب عدالت ہی میں پیشی کے موقع پر دیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ یا تو نیب چلے گا یا پھر معیشت چلے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں، اسی بنا پرکیس کی سماعت  ڈیوٹی جج محمد بشیر نے کی اور انہوں نے ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت 14 جون تک کے لیے ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 797045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش