0
Tuesday 4 Jun 2019 23:44

حکمرانوں کے غیرآئینی اقدامات ملک کو انتشار کیجانب ڈال سکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں کے غیرآئینی اقدامات ملک کو انتشار کیجانب ڈال سکتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے غیرآئینی اقدامات ملک کو انتشار کی جانب ڈال سکتے ہیں، عیدالفطر سے چند روز قبل ہی پیٹرول کی قیمیں بڑھا کر عوام کی چیخیں نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے، عوام کو چور لٹیروں کے خلاف کوئی منطقی کاروائی ہوتی تو نظر نہیں آرہی، مگر ان کے معاش پر ضرور قدغن لگائی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاﺅس پر منعقد یوم تاسیس کی تقریب میں کارکنان و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کہا کہ اقتدار کے چند ماہ میں ہی کئی ممالک سے قرضے لینے کے باوجود عوام کو ریلیف کی جھلک تک نظر نہیں آئی، اس کے برعکس آئی ایم ایف کو مسلط کرتے ہوئے اسکی تمام ناروا شرائط کو من و عن تسلیم کر لیاگیا ہے، جس بنا پر ٹیکس نیٹ بڑھانے کے ساتھ پیٹرول گیس و دیگر اشیاء کے نرخوں میں بتدریج اضافے کا ایک سلسلے شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 797986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش