0
Wednesday 5 Jun 2019 15:01

ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالفطر عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالفطر عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ شہر کی مختلف مساجد، عید گاہوں اور میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس کے برعکس گزشتہ روز پولیس لائن میں ادا ہونے والی سرکاری عید نماز میں قلیل تعداد میں افراد شریک تھے۔ نماز عید کے مرکزی اجتماعات کوٹلی امام حسین (ع) اور عیدگاہ کلاں میں منعقد ہوئے۔ عید کے خطبات میں علماء نے مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کی تاکید کی۔ نماز عید کے بعد شہریوں کی کثیر تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پہ فاتحہ خوانی کی اور پھول بچھائے۔ نماز عید کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے اور اس موقع پہ اعلیٰ افسران سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ اور ایمرجنسی عملہ مسلسل حاضر رہا۔ نماز عید کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے عید ملتے دیکھائی دی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 798017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش