0
Sunday 19 Jun 2011 15:22

پی این ایس مہران حملہ، غیرملکی اداروں سے معاونت طلب

پی این ایس مہران حملہ، غیرملکی اداروں سے معاونت طلب
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پی این ایس مہران حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے غیرملکی اداروں سے مدد طلب کر لی گئی۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق چاروں دہشت گرد غیرملکی تھے۔ پاکستان میں کئے گئے ڈی این اے ٹیسٹ میں دہشت گردوں کے نمونے لیبارٹری میں موجود خون کے نمونوں سے ملانے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی نمونہ بھی لیبارٹری میں موجود سیمپلز سے میچ نہ کرسکا۔ اس بنیاد پر لیبارٹری نے اپنے رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ پی این ایس مہران بیس پر مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں۔ 
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے دہشت گردوں کی ہر ممکن شناخت حاصل کرنے کے لئے دہشت گردوں کے دانت اور جسم کی ہڈیوں کے کچھ نمونے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سپرد کئے ہیں۔ جو ان کا ٹیسٹ کرانے کیلئے ڈی این اے لیب انٹرنیشنل بھیجا جائے گا۔ ایف بی آئی یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گی مہران بیس کراچی میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق دنیا کے کس خطے یا ملک سے ہے۔ حملہ آوروں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔ جس کے مطابق دہشت گردوں کا نادرا کے ڈیٹا میں ریکارڈ ہی نہیں۔ اس لئے اْن کے پاکستانی ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔ مہران بیس پر بائیس مئی کو حملہ کرنے والوں کی شناخت اب تک معمہ بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 79805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش