0
Saturday 18 Jun 2011 19:22

مہران بیس حملہ،ہلاک دہشتگردوں کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ موصول، چاروں دہشتگرد غیرملکی تھے

مہران بیس حملہ،ہلاک دہشتگردوں کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ موصول، چاروں دہشتگرد غیرملکی تھے
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پی این ایس مہران پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے چاروں دہشت گرد غیرملکی تھے۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا نادرا کے ڈیٹا میں ریکارڈ ہی نہیں۔ اس لئے ان کے پاکستانی ہونے کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ مہران بیس پر بائیس مئی کو حملہ کرنے والوں کی شناخت اب تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی قومیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جدید اسلحے سے لیس تربیت یافتہ دہشت گردوں نے بائیس مئی کی شب دس بجکر چالیس منٹ پر پی این ایس مہران پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں جہاں پاک بحریہ اور رینجرز کے اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا وہیں دہشت گردوں نے نیوی ہینگر پر کھڑے پی تھری سی اورین طیارے راکٹ فائر کر کے تباہ کر دیئے، سیکورٹی فورسز نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے تھے۔ ان کے قبضے سے چار دستی بم، چار کلاشنکوف، دو خودکش جیکٹس اور ایک راکٹ لانچر ملا تھا۔
ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے دہشت گردوں کے دو نمونے لئے گئے تھے، ایک نمونہ قومیت کے لئے جبکہ دوسرا نمونہ خاندانی پہچان کے لئے لیا گیا تھا۔ نادرا کی رپورٹ میں کہنا تھا کہ چاروں دہشت گردوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ چاروں دہشت گرد غیر ملکی تھے۔ رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ حملہ آور یوریشیائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نیاز کھوسو نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ان کا نادرا کے پاس کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 79611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش