0
Thursday 6 Jun 2019 13:59

شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس پہنچیں گے، بیٹے کا اعلان

شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس پہنچیں گے، بیٹے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اب وہ 11 جون کی بجائے 8 جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔ شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے والد شہباز شریف کی واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس لوٹیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے پہلے سے کئے گئے طبی ٹیسٹوں کی رپورٹس 7 جون تک آ جائیں گی جس کے بعد شہباز شریف پُرامید ہیں کہ ان کے معالج ان کو سفر کی اجازت دے دیں گے اور وہ 8 جون کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ شہباز شریف کے وکیل اس سے قبل احتساب عدالت کو یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ ان کے موکل 11 جون تک وطن واپس آ جائیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو اپنے طبی معائنے کیلئے برطانیہ روانہ ہوئے تھے، ان کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جا رہا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 798120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش