0
Thursday 6 Jun 2019 15:53

ہر سطح پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کیا جائے، میرواعظ عمر فاروق

ہر سطح پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کیا جائے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے عید الفطر کے موقعے پر عالم اسلام سمیت اہلیان جموں و کشمیر کو دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دراصل عید الفطر اپنے اندر ایک ایسا حیات آفریں پیغام رکھتی ہے جس سے عالم انسانیت کی بہار وابستہ ہے اور فی الحقیقت عید کے مبارکباد کے وہی لوگ مستحق ہیں جنہوں نے ماہ رمضان اور ماہ قرآن کا کما حقہ حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام سمیت مختلف مسلم آبادی والے ممالک جیسے فلسطین، افغانستان، عراق، شام، یمن اور کشمیر کے مسلمان جن پُرآشوب حالات سے دوچار ہیں اور جہاں نہتے اور معصوم عوام کا قتل عام تسلسل کے ساتھ جاری ہے، ہمیں عید سعید اس تاریخی مرحلہ پر یہی پیغام دیتی ہے کہ امت مسلمہ اسلام مخالف اور باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر سطح پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام سمیت مختلف مسلم آبادی والے ممالک جیسے فلسطین، افغانستان، عراق، شام، یمن اور کشمیر کے مسلمان جن پُرآشوب حالات سے دوچار ہیں اور جہاں نہتے اور معصوم عوام کا قتل عام تسلسل کے ساتھ جاری ہے، ہمیں عید سعید اس تاریخی مرحلہ پر یہی پیغام دیتی ہے کہ امت مسلمہ اسلام مخالف اور باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر سطح پر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقعہ پر دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ  ہمارے لئے حالات کو سازگار بنائیں اور ملت کو عزت و سربلندی عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 798125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش